گھروں سے بھاگے ہوئے 44بچے بازیاب کرالیے گئے

بازیاب کرائے گئے بچوں کا تعلق کراچی، لاہور، گھوٹکی، سوات، مانسہرہ اور ایبٹ آباد سمیت مختلف شہروں سے ہے

لاہور : کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے منشیات کی لت میں مبتلا اور زیادتی کا شکارگمشدہ اور گھر سے بھاگے ہوئے 4بچے بازیاب کروالیے، بازیاب کرائے گئے بچوں کا تعلق کراچی، لاہور، گھوٹکی، سوات، مانسہرہ اور ایبٹ آباد سمیت مختلف شہروں سے ہے۔

کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے بازیاب کرائے گئے بچوں کو والدین کے حوالے کرنے کے لیے تقریب منعقد کی گئی، اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واضح کیا کہ بچوں سے زیادتی، ان کا استحصال اور چائلڈ لیبر ہماری ریڈ لائن ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرتی ڈھانچے کی اصلاح کے لیے بچوں کو جنسی درندوں سے بچانا ہوگا، انہیں جرم کی دنیا میں آنے سے روکنا اور مفید شہری بنانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ منشیات کی لت میں مبتلا اور زیادتی کا شکار بچوں اور ان کے والدین کی ماہرین نفسیات سے کونسلنگ کروائی جا رہی ہے۔ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ سی سی ڈی نے مختصر ترین مدت میں بڑی تعداد میں گمشدہ بچوں کو بازیاب کروایا، بازیاب کروائے گئے 13 بچوں کے والدین کو ڈھونڈ کر حوالے کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاوارث بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو، ایس او ایس ویلج اور بحالی اداروں کے حوالے کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین