کوئٹہ:بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اس وقت درجہ حرات خطرناک حدوں کو چھو رہا ہے، سورج بے رحمی سے آگ برسا رہا ہے۔ سبی میں درجہ حرارت خطرناک حد کو چھوتے ہوئے 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جو صوبے میں گرمی کے ریکارڈز کو چیلنج کر رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران موسم مزید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
درجہ حرارت معمول سے تجاوز کر گیا
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں گرمی کی شدت دیگر علاقوں کے مقابلے میں زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔ بعض علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے، جو موسمی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتی ہیں۔ عوام کو محتاط رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
اسے بھی پڑھیں: ماہرِ صحت نے گرمیوں میں رات کے وقت پنکھا چلانے سے متعلق خبردار کر دیا!
بلوچستان کے کئی شہروں میں درجہ حرارت نے معمول سے تجاوز کیا ہے۔
سبی: 49 ڈگری سینٹی گریڈ
تربت: 47 ڈگری
نوکنڈی: 38 ڈگری
گوادر: 38 ڈگری
دیگر علاقوں میں بھی گرمی کا زور برقرار ہے:
کوئٹہ اور ژوب: 34 ڈگری
قلات: 28 ڈگری
زیارت: 25 ڈگری
چمن: 33 ڈگری
جیوانی: 37 ڈگری
شہریوں کے لیے احتیاطی تدابیر، باہر نکلنے سے اجتناب کریں
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اس شدید موسمی صورتحال میں غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ خاص طور پر بزرگ افراد، بچے اور مریض زیادہ محتاط رہیں۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ:
ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں
پانی کا زیادہ استعمال کریں
دھوپ میں کام سے گریز کریں
دھوپ میں نکلتے وقت سر کو ڈھانپیں
موجودہ صورتحال ہفتے بھر برقرار رہنے کا امکان
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ شدید گرمی کی لہر کم از کم رواں ہفتے کے آخر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ درجہ حرارت میں کمی کا کوئی فوری امکان نہیں، اس لیے عوام کو چاہیے کہ وہ گرمی سے بچاؤ کے تمام ممکنہ اقدامات اختیار کریں۔





















