لاہور : منہاج یونیورسٹی لاہور میں سیکرز کلب ، ڈیپارٹمنٹ آف میڈیکل لیب ٹیکنالوجی اور شوکت خانم کینسر ہاسپٹل کے اشتراک سے سیمینار اور بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کا مقصد طلبہ میںرضاکارانہ طور پر خون عطیہ کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور بالخصوص کینسر کے مریضوں کے لیے خون کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔سیکرٹری سیکرز کلب منہاج یونیورسٹی عمارہ مقصود قادری نے سیمینار میں آئے مہمان مقررین کو خوش آمدید کہا ۔
اسے بھی پڑھیں: ریاست نکاح سے قبل لڑکے کا تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی قرار دینے کے قانون پر عمل کروائے:مولانا بشیر فاروق
تقریب میں سربراہ شعبہ بائیو کیمسٹری فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہورپروفیسر ڈاکٹر نور العین وحید ،مینجر پروڈکٹ ڈویلپمنٹ اورشوکت خانم ہسپتال حسن رشید بٹ نے خطاب کیا اورخون کی منتقلی کے سائنسی پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مقررین نے کہا کہ "کینسر جیسے مہلک مرض سے لڑنے والوں کے لیے خون کا عطیہ زندگی کی ایک کرن بن سکتا ہے۔
نوجوانوں کو معاشرتی بھلائی کے لیے آگے بڑھنے اور انسانی خدمت جیسے عظیم کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ۔ اس موقع پر شوکت خانم کینسر ہاسپٹل سےڈاکٹر محمد طلحہ اورڈاکٹر حمنا خان نے بھی شرکت کی اور بلڈ ڈونیشن کیمپ میں طبی معاونت فراہم کی۔ کیمپ میں منہاج یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبہ کی بڑی تعداد نے رضاکارانہ طور پر خون کاعطیہ دیا۔





















