آئندہ 10 برسوں میں کوئی بھی کینسر سے نہیں مرے گا سوائے پاکستانیوں کے:وفاقی وزیر صحت

اسلام آباد:صحت انسان کی سب سے بڑی دولت ہے اور بچوں کی صحت ہماری قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے اسی تناظر میں وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے خسرہ اور روبیلا ویکسین مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اداروں کے تعاون سے حکومت کو بے شمار آسانیاں میسر ہوتی ہیں اور ہم اس تعاون پر دل کی گہرائیوں سے مشکور ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا کے بڑے آبادی والے ممالک میں شامل ہے اور یہاں بیماریوں کے سبب بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں، مگر ویکسین کے ذریعے ہم ان قیمتی جانوں کو محفوظ بنا سکتے ہیں، خسرہ اور روبیلا کی بیماری اگر بچے کو لاحق ہو جائے تو یہ اندھے پن یا دماغی مفلوجی جیسی سنگین پیچیدگیاں پیدا کر سکتی ہیں، لہٰذا والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں، دنیا میں کینسر سے بچاؤ کی ویکسین دریافت ہو چکی ہے اور آئندہ دس سالوں میں امید ہے کہ کوئی بھی شخص دنیا میں کینسر کی وجہ سے نہیں مرے گا، تاہم پاکستان میں ویکسین کے باوجود بھی لوگ کینسر کا شکار ہو رہے ہوں گے اور بعض حلقے اس پر حلال یا حرام، یا یہودی سازش جیسے سوالات اٹھا ہوں گے ، دنیا بھر میں تقریباً پچپن بیماریوں کی ویکسین لگائی جاتی ہے جبکہ پاکستان میں صرف تیرہ بیماریوں کی ویکسین دستیاب ہیں، مزید ویکسین کی فراہمی میں وقت لگے گا مگر خسرہ اور روبیلا کی ویکسین عالمی سطح پر تحقیق شدہ اور محفوظ قرار دی جا چکی ہے، خسرہ کی ویکسین ہر گلی محلے میں مفت دستیاب ہے اور اہل محلہ سے بھی توقع کی جاتی ہے کہ وہ ویکسین ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں کیونکہ کسی کو بیماری سے بچانا نیکی کا کام ہے اور اگر کوئی ایسی بیماری میں دنیا سے رخصت ہو جائے جس کا علاج ممکن تھا تو یہ فرض میں غفلت کے مترادف ہے، سرکاری وسائل ہونے کے باوجود اسپتالوں میں مریضوں کا علاج مکمل طور پر نہیں ہو پاتا، اسپتالوں میں رش بڑھ رہا ہے، ڈاکٹر کے پاس پہنچنے میں گھنٹوں لگ جاتے ہیں، لہٰذا ہمیں عوام کو ترغیب دینا ہوگی کہ وہ بیماریوں سے بچاؤ کے طریقے اپنائیں، صحت مند طرز زندگی اختیار کریں تاکہ نہ صرف اپنی بلکہ اپنے بچوں اور معاشرے کی صحت کو محفوظ بنا سکیں۔

اسے بھی پڑھیں: کینسر کے مریضوں کیلئے بڑا ریلیف، دوسروں شہروں میں جانے کی ضرورت ختم

ماہرین صحت کے مطابق ویکسینیشن بچوں کی زندگیوں کو بچانے اور سنگین بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں سب سے مؤثر طریقہ ہے، خسرہ اور روبیلا جیسی بیماریوں کی وجہ سے بچوں میں مستقل معذوری اور بینائی کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، مگر بروقت حفاظتی ٹیکوں سے یہ خطرات مکمل طور پر کم ہو جاتے ہیں، ماہرین یہ بھی بتاتے ہیں کہ ویکسین نہ صرف بچوں کو بلکہ پورے معاشرے کو محفوظ رکھتی ہے کیونکہ یہ بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکتی ہے، عالمی تحقیق کے مطابق خسرہ و روبیلا کی ویکسین مکمل طور پر محفوظ اور مؤثر ہے اور اس سے کسی قسم کے طویل مدتی نقصان کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے، مزید یہ کہ ماہرین صحت والدین پر زور دیتے ہیں کہ وہ صرف ماضی کی روایتی سوچ یا افواہوں پر یقین نہ کریں بلکہ جدید طبی تحقیق اور عالمی اداروں کی ہدایات کے مطابق اپنے بچوں کو وقت پر ویکسین لگوائیں تاکہ ہر بچہ صحت مند زندگی گزار سکے اور معاشرتی سطح پر بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین