لاہور:منہاج یونیورسٹی لاہور کے کانووکیشن میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے انگریزی زبان میں جاری کانووکیشن کی کارروائی کے برعکس اردو زبان میں خطاب کیا جسے کانووکیشن میں شریک طلبہ و طالبات نے بے حد سراہا ۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی قومی زبان کو پروان چڑھانا چاہیے اور غلامانہ سوچ سے باہر نکل آنا چاہیے، جب گورنر، وزراء اور وزیر اعظم رینک کے عہدیدار قومی زبان میں بات کریں گے تو اردو زبان کا عالمی مقام بڑھے گا۔
گورنر پنجاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ والدین اپنا پیٹ کاٹ کر بچوں کو تعلیم دلواتے ہیں بیٹوں اور بیٹیوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ عملی زندگی کے ہر مرحلہ پر اپنے والدین کو یاد رکھیں ان کے خواب بھی پورے کریں اور ان کے دست و بازو بھی بنیں، انھوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہوتی ہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے جدید تعلیم اور دینی نہج پر تربیت کو یکجا کر دیا ہے ہم اسلامی ویلیوز کو نظر انداز کر کے کامیاب نہیں ہوسکتے، ہماری کامیابی دین اور دنیوی علوم کے حصول میں ہے انہوں نے تعلیم کے شعبے میں نمایاں خدمت انجام دینے پر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کومبارک باد دی۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کانووکیشن، گورنر پنجاب نے طلباء کے دل جیت لیے
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے انگریزی زبان میں جاری کانووکیشن کی کارروائی کے برعکس اردو زبان میں خطاب کیا





















