لاہور (پ ر) پاکستانی شاعرہ بیرسٹر مشعل ساحر کی انگریزی نظموں کے مجموعے "آتما ۔ سفرِ ذات ” کا بھارتی پنجاب کے شاعر گوریندر سنگھ کالسی نے ” اے درد وی کیہڑا درد اے ” کے عنوان سے پنجابی زبان (گورمکھی) میں ترجمہ کیا ہے.
کتاب کی امرتسر کے خالصہ کالج میں منعقدہ لٹریری فیسٹیول اور بک فیئر میں تقریب رونمائی ہوئی دنیا بھر سے نمایاں ادیب ، شاعر شریک ہوئے جنہیں مشعل ساحر کی انگریزی نظموں کے گورمکھی پنجابی میں تراجم بھی سنائے گئے یوں مشعل ساحر کی شاعری نے نہ صرف پاکستانی ادبی آواز کی نمائندگی کی بلکہ مشترکہ پنجابی ادبی ورثہ اور سرحد پار شاعری کی طاقت کو نمایاں کیا.
مشعل ساحر کی ” آتما ۔ سفر ذات ” سے پہلے انگریزی میں ہی کتاب ” محبت ۔ ایک ان کہی زبان ” بھی شائع ہو چکی ہے ، مشعل ساحر کے مشرقی پنجاب میں انگریزی نظموں کے گورمکھی ترجمے اور شاعری سرحد پار کے پنجابی قارئین تک پہنچنا یقیناً مغربی پنجاب اور شاعرہ کیلئے اعزاز کی بات ہے ۔





















