تعلیمی ادارہ میں اسلحے کا استعمال اور خوف پھیلانا ناقابلِ برداشت ہے:صدر مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ سندھ یاسر کھوسو ایڈووکیٹ

جامعہ اردو کراچی میں پیش آنے والا اسٹریٹ فائرنگ کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے

کراچی(خصوصی رپورٹ:جاوید علی قادری) جامعہ اردو کراچی میں پیش آنے والا اسٹریٹ فائرنگ کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ ایک تعلیمی ادارہ علم، شعور اور امن کی علامت ہوتا ہے، وہاں اسلحے کا استعمال اور خوف پھیلانا ناقابلِ برداشت ہے۔ اس واقعے نے طلبہ و طالبات کے اندر شدید خوف اور بے چینی پیدا کی ہے اور تعلیمی ماحول کو نقصان پہنچایا ہے۔

مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ سندھ اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور واضح کرتی ہے کہ تشدد، اسلحہ اور غنڈہ گردی کا تعلیمی اداروں میں کوئی مقام نہیں۔ طلبہ کے مسائل کا حل صرف مکالمہ، شعور اور جمہوری جدوجہد میں ہے، نہ کہ طاقت اور دھونس میں۔

ہم سندھ پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور جامعہ کی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے، یونیورسٹی کی سیکیورٹی کو مؤثر بنایا جائے اور کیمپس کو اسلحہ سے مکمل طور پر پاک کیا جائے، تاکہ طلبہ بلا خوف و خطر تعلیم حاصل کر سکیں۔

مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ ہر سطح پر طلبہ کے امن، تحفظ اور حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین