وزرات صحت کے مطابق منکی پاکس کے کیسز کی تعداد بڑھ کر 3ہو گئی ہے۔خیبرپختونخواہ میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس ائیرپورٹ پر ظاہر ہوا جبکہ پہلے کے دو مشتبہ کیسز والے افراد کو ہیلتھ سروسز کے عملے نے آئیسولیٹ کر یا تھا۔
پبلک ہیلتھ کے ڈائریکٹر ارشاد کا کہنا ہے کہ پولیس سروسز کے ہسپتال میں موجود مریض کاعلاج جاری ہے۔یہ کنفرم کیس ہے
ایم پاکس میں مبتلا مریض کی ہسٹری عرب اور خلیجی ممالک کی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں موجود ائیرپورٹس پر ہیلتھ شعبہ کا سٹاف اپنا کام پہلے سے کر رہا ہے ۔پاکستان کے جو سرویلنس کا نظام اپنا رکھا ہے وہ دنیا کے معیار کے مطابق بہترین ہے۔مسافروں کی سخت سکریننگ کی جا رہی ہے۔
وفاق اور صوبے حفاظتی اقدامات مل کر مضبوط سے مضبوط بنا رہے ہیں اور مربوط حکمت عملی سے چل رہے ہیں