کراچی: ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملکی زرعی برآمدات میں قابل تحسین اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے حکومت پاکستان زرعی شعبے کی ترقی کے لیے مسلسل کوشاں ہے،پاکستان میں خوراک کی برآمدات میں مالی سال 2024-25 کی ابتدا میں 45فیصد نمایاں اضافہ جبکہ درآمدات میں 18فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق جولائی میں 475.7 ملین ڈالرکی غذائی اشیا برآمد کی گئیں جن سے اس شعبے میں ریکارڈ اضافہ ہوا،چاول 135 فیصد کی حیران کن برآمدات کے ساتھ سرفہرست رہا جبکہ چینی کی برآمدات میں غیر معمولی 590 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
سبزیوں کی برآمد میں 100 فیصد اضافہ جبکہ پھلوں کی برآمدات 13 فیصد اضافے کے ساتھ $40 ملین سے تجاوز کرگئی،اس کے علاوہ تل کے بیجوں اورمیوے کی برآمدات میں بھی 94 فیصد کا قابل ذکراضافہ دیکھا گیا ہے مچھلی کی برآمدات میں 0.5 فیصد جبکہ گوشت کی صنعت میں تقریبا 6 فیصد اضافے کیساتھ تقریبا 37 ملین ڈالر کی آمدنی ہوئی۔
برآمدات میں یہ نمایاں اضافہ بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستان کی زراعت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی مثال ہیدوسری جانب جولائی 2024 میں ملک کی خوراک کی درآمدات میں 18 فیصد کمی واقع ہوئی جو گزشتہ سال جولائی کی نسبت 624 ملین ڈالرسے کم ہو کر 510 ملین ڈالرہو گئی۔
دودھ، چائے، سویابین آئل اورپام آئل کی درآمدات میں 93 فیصد تک کی قابل ذکر کمی ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ہے،ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے زرعی شعبے کی یہ مسلسل پیشرفت ملکی معیشت کے لیے خوشگوار ہے۔