پیر, نومبر 25, 2024

بجلی صارفین کو 487 ارب کی سبسڈی دینے کا منصوبہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت کا بجلی کی مد میں صارفین کو 487 ارب کی سبسڈی کا پلان سامنے آگیا،پلان کے تحت بڑے صارفین سے سبسڈی واپس لے کر چھوٹے صارفین کو دی جائیگی۔حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کیلئے سبسڈی دینے کی نئی حکمتِ عملی، وزارت توانائی کی طرف سے تیار کردہ پلان کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
دستاویز کے مطابق مستقبل میں وفاق کی جانب سے صارفین کو 487 ارب روپے کی سبسڈی دی جائیگی، سبسڈی سوشل پروٹیکشن پروگرام سے منسلک کر کے صارفین کو دی جائے گی جس کیلئے بی آئی ایس پی کے ڈیٹا سے سبسڈی کے مستحقین کا تعین کیا جائے گا۔
دستاویز کے مطابق لائف لائن صارفین کیلئے 20 ارب روپے کی سبسڈی جبکہ دو سو یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کو 380ارب روپے کی سبسڈی کا تخمینہ ہے، اسی طرح 300 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کو160ارب روپے کی سبسڈی کا تخمینہ ہے۔
پلان کے مطابق دوسری جانب 300 سے 700 یونٹ کے صارفین سے 23 ارب کی سبسڈی اور 700 سے اوپر یونٹ والے صارفین سے 50 ارب کی سبسڈی بھی واپس لے لی جائے گی۔

Related Articles

Latest Articles