جمعرات, نومبر 21, 2024

ملتان ملک کا آلودہ ترین شہر قرار، ائیر کوالٹی انڈیکس 329 ریکارڈ

ملتان کو فضائی آلودگی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے آلودہ شہر قرار دیا گیا ہے، جہاں ائیر کوالٹی انڈیکس 329 تک پہنچ گیا۔ اس فہرست میں لاہور دوسرے نمبر پر ہے، جہاں یہ انڈیکس 291 ریکارڈ کیا گیا۔

اسموگ کی شدت میں کمی کے بعد ملتان اور لاہور ڈویژن کے اسکول آج سے دوبارہ کھل گئے ہیں، جبکہ دیگر اضلاع میں بھی تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق بحال کر دی گئی ہیں
پنجاب حکومت نے اسموگ کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا کہ چار روز میں درجنوں بھٹے اور صنعتی یونٹ مسمار کیے گئے ہیں، جبکہ متعدد فیکٹریاں اور کارخانے سیل کر دیے گئے ہیں۔

لاہور میں اسموگ کی روک تھام کے لیے ضوابط کی خلاف ورزی پر ایک معروف سپر اسٹور کو بند کر دیا گیا، اور اسٹور انتظامیہ کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

Related Articles

Latest Articles