بشریٰ بی بی کا قافلہ اسلام آباد جی 11 پہنچ گیا

بشریٰ بی بی کی قیادت میں تحریک انصاف کا مرکزی قافلہ اسلام آباد کے سیکٹر جی 11 پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے احتجاج کے لیے متبادل جگہ کے انتخاب کی تجویز کے باوجود بشریٰ بی بی نے اس پر رضامندی ظاہر کرنے سے انکار کر دیا۔

بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر جان بوجھ کر ڈی چوک کے بجائے دیگر مقام پر احتجاج کرنے پر مجبور کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا مؤقف تھا کہ عمران خان نے انہیں ہر صورت ڈی چوک جانے کی ہدایت کی ہے اور کارکن کسی بھی دوسری جگہ کے فیصلے کو قبول نہیں کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مذاکرات کے حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر بھی کسی حتمی فیصلے پر نہیں پہنچ سکے

متعلقہ خبریں

مقبول ترین