تحفیظ القرآن میں 2 روزہ سپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

لاہور:منہاج انسٹیٹیوٹ برائے قراءت و تحفیظ القرآن میں 2 روزہ سپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ اساتذہ اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا جس کے بعد بچوں نے قومی ترانہ پڑھا۔ تقریب میںڈائریکٹرآغوش کمپلیکس کرنل(ر) مبشر اقبال ، پرنسپل تحفیظ القرآن محمد عباس نقشبندی ، وائس پرنسپل قاری خالد حمید کاظمی سمیت دیگر اساتذہ،  طلبہ اور 12 سے زائد ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب میں شریک کھلاڑیوں نے رنگا رنگ پریڈ،ٹیبلو،جمناسٹک کے مظاہرے پیش کئے۔

ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال نے انسانی زندگی میں کھیلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کھیل نوجوان نسل کی جسمانی اور ذہنی تربیت کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں کا فروغ ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیل نہ صرف انسان کو جسمانی طور پر مضبوط بناتے ہیں بلکہ ٹیم ورک، قیادت اور صبر جیسے اہم پہلوؤں کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔  تحفیظ القرآن میں جاری سپورٹس فیسٹول جیسے پروگرامز نوجوانوں کو آگے بڑھنے اور اپنی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں پیش کرنے کا پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔پرنسپل محمد عباس نقشبندی نے کہا کہ طلبہ کی ذہنی اور جسمانی صحت کےلئے کھیل ضروری ہیں۔کھیل شخصیت کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کےلئے کھیلوں کو فروغ دینا ہو گا ۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین