پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی کا نیا ریکارڈ،چاندی کی قیمتیں برقرار

پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی کا نیا ریکارڈ،چاندی کی قیمتیں برقرار

آج ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا، اور 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 75 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی۔ سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کمی کے ساتھ 2 لاکھ 35 ہزار 940 روپے رہی۔ اسی طرح 22 قیراط 10 گرام سونا بھی سستا ہو کر 2 لاکھ 16 ہزار 278 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی، فی تولہ چاندی کی قیمت 3 ہزار 400 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 2 ہزار 914 روپے برقرار ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کم ہو کر 2 ہزار 640 ڈالر ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین