برطانوی پارلیمنٹ، فہد مصطفیٰ 2ایوارڈز لینے والے پہلے پاکستانی اداکار

ہاؤس آف کامنز کا ایوارڈ ناز شاہ جبکہ ہاؤس آف لارڈز کا برطانوی وزیر لارڈ واجد خان نے پیش کیا

لندن: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فہد مصطفیٰ نے برطانوی پارلیمنٹ کے دونوں ہاؤسز سے ایوارڈز حاصل کر کے اہم اعزاز حاصل کر لیا۔فہد مصطفیٰ برطانوی پارلیمنٹ سے 2 ایوارڈز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی اداکار ہیں۔
ہاؤس آف کامنز کا ایوارڈ ناز شاہ جبکہ ہاؤس آف لارڈز کا برطانوی وزیر لارڈ واجد خان نے پیش کیا۔ہاؤس آف کامنز کی جانب سے فہد مصطفیٰ کو ’ڈائیور سٹی اینڈ کلچرل امپیکٹ ایوارڈ‘ دیا گیا جبکہ ہاؤس آف لارڈز کی جانب سے ’گلوبل کلچرل یونٹی ایوارڈ‘ پیش کیا گیا۔
تقریب کا اہتمام ملٹی کلچرل برطانیہ کی جانب سے کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو بھی برطانوی پارلیمنٹ میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
حکومتی جماعت کے ممبر پارلیمنٹ افضل خان کی دعوت پر ماہرہ خان پارلیمنٹ پہنچی تھیں جہاں یو کے کے زیر اہتمام کمیٹی روم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنرکی اہلیہ ڈاکٹر سارہ نعیم بھی شریک ہوئی تھیں۔
ماہرہ خان کو سنیما انڈسٹری میں ان کی خدمات اور عالمی ثقافتی سفیر کے طور پر ان کے کردار کے اعتراف میں اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین