بھارتی شادی میں بھائیوں کے ’توبہ توبہ‘ ڈانس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر زبردست وائرل ہو رہی ہے، اور اب تک 30 ملین ویوز حاصل کر چکی ہے۔

بھارتی شادیوں میں جب فیملی ممبرز اپنی منفرد پرفارمنس پیش کرتے ہیں تو تقریب کی رنگینی دگنی ہو جاتی ہے۔ یہی منظر وبھاؤ کھار اور وِویک کھار کی بہن کی شادی میں دیکھنے کو ملا، جب دونوں بھائیوں نے سنگیت کی تقریب میں وکی کوشل کے مشہور گانے ’توبہ توبہ‘ پر شاندار ڈانس کیا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر زبردست وائرل ہو رہی ہے، اور اب تک 30 ملین ویوز حاصل کر چکی ہے۔

ویڈیو میں دونوں بھائیوں کی انرجی اور گانے کے ہُک اسٹیپس نے تقریب کے مہمانوں کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ ان کی اس پرفارمنس نے دلہن کے لیے شادی کو ناقابلِ فراموش لمحہ بنا دیا۔ دلہن نے کہا کہ یہ ان کی شادی کا سب سے یادگار تحفہ تھا۔

اداکار کرن ویر شرما سمیت کئی سوشل میڈیا صارفین نے اس ڈانس کی تعریف کرتے ہوئے کمنٹس میں ان کی انرجی کو زبردست قرار دیا۔

یہ گانا فلم ’بیڈ نیوز‘ سے لیا گیا ہے، جس میں وکی کوشل، تریپتی ڈمری، اور ایمی ورک نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ گانے کی ریلیز کے فوراً بعد سے ہی یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا تھا، اور متعدد لوگوں نے اس پر اپنے ری کریشن ویڈیوز بنائے۔ یہ فلم 19 جولائی کو ریلیز ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین