دو ماہ میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافہ

پرچون مارکیٹ میں گھی 559 اور آئل 500 روپے فی کلو تک پہنچ گیا

لاہور:گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں دو ماہ کے دوران 20 فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے، جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

مختلف شہروں میں گھی کی قیمت میں 30 سے 120 روپے جبکہ کوکنگ آئل کی قیمت میں 50 سے 150 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔
پرچون مارکیٹ میں اعلیٰ معیار کے گھی اور آئل کی قیمت 505 روپے سے بڑھ کر 559 روپے جبکہ درمیانے درجے کی قیمت 440 روپے سے بڑھ کر 500 روپے ہو گئی ہے۔

ڈیلرز کے مطابق، عالمی مارکیٹ میں خام مال مہنگا ہونے کی وجہ سے یہ اضافہ ہوا ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی گھی کی قیمت میں 40 روپے اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 55 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین