موسم سرما میں گردے کیسے محفوظ رکھیں؟

روزانہ کم از کم 30 منٹ کی ورزش نہ صرف گردوں بلکہ مجموعی جسمانی افعال کو بہتر بناتی ہے

جیسے ہی سردیوں کا موسم آتا ہے، اپنی مجموعی صحت کا خیال رکھنے کے لیے گردوں کے موافق خوراک اور طرزِ زندگی اپنانا ضروری ہو جاتا ہے۔ اس موسم میں گردوں کی صحت کا تحفظ چند معمولی مگر اہم اقدامات سے ممکن ہے۔

گردے کے افعال کو سہارا دینے کے لیے تازہ پھل، سبزیاں، اناج اور پروٹین سے بھرپور متوازن غذا کا استعمال کریں۔ سردیوں میں ہائیڈریٹ رہنا بھی انتہائی ضروری ہے، چاہے پیاس نہ لگے۔ پانی کے علاوہ آپ سوپ یا جڑی بوٹیوں والی چائے بھی استعمال کر سکتے ہیں تاکہ جسم کی ہائیڈریشن برقرار رہے اور گردے صحیح طریقے سے فضلے کو فلٹر کریں۔

ریڈکلف لیبز کے ڈاکٹر گیتانجلی گپتا کا کہنا ہے کہ ہائیڈریٹ رہنا گردوں کی صحت کے لیے بنیادی ہے، کیونکہ پانی زہریلے مادوں کو خارج کرنے اور گردے کی پتھری سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔

ڈاکٹر گیتانجلی کے مطابق سردیوں میں نمک اور چینی والی پراسیس شدہ غذائیں گردوں پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔ پتوں والی سبزیاں، بیر، سیب اور اناج جیسی غذائیں آکسیڈیٹیو تناؤ سے بچاتی ہیں اور ضروری وٹامنز اور اینٹی آکسیڈینٹ فراہم کرتی ہیں۔

غذا کے ساتھ جسمانی سرگرمی بھی اہم ہے۔ روزانہ کم از کم 30 منٹ کی ورزش نہ صرف گردوں بلکہ مجموعی
جسمانی افعال کو بہتر بناتی ہے۔

سردیوں میں صحت مند غذا کے نکات

  • فائبر اور صحت مند چکنائی والی غذا کا انتخاب کریں۔
  • پراسیس شدہ نمکین اور میٹھے کھانوں سے اجتناب کریں۔
  • مشروبات میں زیادہ پانی، سوپ اور ہربل چائے شامل کریں۔
  • اپنی خوراک میں بیری، سیب، اور پتوں والی سبزیاں شامل کریں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین