تیز ترین انٹرنیٹ والے ممالک میں پاکستان کا کون سا نمبر؟

فلسطین، بھوٹان اور گھانا سمیت کئی ممالک سے پیچھے، ورلڈ پاپولیشن ریویو رپورٹ

اسلام آباد:ورلڈ پاپولیشن ریویو نے انٹرنیٹ اسپیڈ سے متعلق اپنی تازہ رپورٹ جاری کی ہے، جس میں پاکستان دنیا کے 198 ممالک میں انٹرنیٹ اسپیڈ کے لحاظ سے انتہائی نچلے درجے پر موجود ہے۔ رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی موبائل انٹرنیٹ کی اوسط ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 19.59 ایم بی پی ایس جبکہ براڈبینڈ انٹرنیٹ کی اوسط ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 15.52 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان انٹرنیٹ اسپیڈ میں فلسطین، بھوٹان، گھانا، عراق، ایران، لبنان اور لیبیا جیسے ممالک سے بھی پیچھے ہے۔

دوسری جانب، دنیا بھر میں تیز ترین موبائل انٹرنیٹ اسپیڈ کے حامل ممالک میں متحدہ عرب امارات (297.62 ایم بی پی ایس) پہلے نمبر پر ہے، جبکہ سنگاپور دوسرے اور ہانگ کانگ تیسرے نمبر پر ہیں۔ براڈبینڈ انٹرنیٹ اسپیڈ کی فہرست میں بھی متحدہ عرب امارات (398.51 ایم بی پی ایس) سرفہرست ہے، قطر دوسرے اور کویت تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

مزید برآں، موبائل انٹرنیٹ میں چلی، امریکا، تھائی لینڈ، فرانس، ڈنمارک، آئس لینڈ اور اسرائیل ٹاپ 10 ممالک میں شامل ہیں۔ اسی طرح، براڈبینڈ انٹرنیٹ میں جنوبی کوریا، نیدرلینڈز، ڈنمارک، ناروے، سعودی عرب، بلغاریہ اور لگزمبرگ نے ٹاپ 10 میں جگہ بنائی ہے۔

یہ رپورٹ پاکستان میں انٹرنیٹ کے معیار اور بنیادی ڈھانچے میں بہتری کی ضرورت کی نشاندہی کرتی ہے تاکہ دیگر ممالک کے برابر لایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین