علیزے شاہ کی ڈانس ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر سخت ردعمل

دسمبر کو یوٹیوب پر جاری ہونے والے اس گانے کو دو دن میں 24 ہزار سے زائد بار دیکھا گیا

اداکارہ اور ماڈل علیزے شاہ نے اپنی بولڈ ڈانس ویڈیو کی تشہیر کے لیے انسٹاگرام سے تمام پرانی پوسٹس ہٹا دی ہیں۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ پوسٹس مکمل طور پر حذف کی گئی ہیں یا صرف عارضی طور پر ٹائم لائن سے ہٹائی گئی ہیں۔ انسٹاگرام کا ایک فیچر صارفین کو یہ سہولت فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنی پوسٹس کو کچھ عرصے کے لیے صرف اپنی نظر تک محدود رکھ سکیں۔

علیزے شاہ نے 8 دسمبر کو انسٹاگرام پر بولڈ ڈانس ویڈیو شیئر کی، جو گلوکار واحد کے گانے ‘کنگ’ کے لیے تیار کی گئی تھی۔ ویڈیو میں علیزے شاہ نے مختصر لباس پہن کر دلکش ڈانس پرفارمنس دی، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ گانا فری برڈ پروڈکشن کے بینر تلے ریلیز ہوا، جس کی موسیقی یحییٰ فرید اور واحد نے ترتیب دی ہے۔ گانے میں علیزے شاہ کو مرکزی توجہ کا مرکز بنایا گیا ہے، اور پرفارمنس کے دوران ان کے انداز نے سوشل میڈیا پر بحث کو جنم دیا۔

نومبر میں، علیزے شاہ نے گانے کی شوٹنگ کے دوران لی گئی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھیں، جس پر انہیں پہلے ہی کافی منفی ردعمل ملا تھا۔ گانے کی ریلیز کے بعد بھی انہیں لباس اور پرفارمنس کے حوالے سے سخت تنقید کا سامنا رہا۔
7 دسمبر کو یوٹیوب پر جاری ہونے والے اس گانے کو دو دن میں 24 ہزار سے زائد بار دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے علیزے شاہ پر مختصر لباس اور بولڈ انداز کے انتخاب پر تنقید کرتے ہوئے انہیں شرم دلانے کی کوشش کی اور ان کے مذہبی و قومی تشخص کو نشانہ بنایا۔ کئی افراد نے ان کے لیے نازیبا زبان بھی استعمال کی، جو ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد تنازعہ کو مزید ہوا دی۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین