ڈونلڈ ٹرمپ کا کیپیٹل ہل حملے میں ملوث افراد کو معاف کرنے کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ کا کیپیٹل ہل حملے میں ملوث افراد کو معاف کرنے کا اعلان

واشنگٹن: نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیپیٹل ہل حملے میں ملوث افراد کو معافی دینے کا اعلان کر دیا۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ٹرمپ نے 6 جنوری کے فسادات میں شریک افراد کو معاف کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ان افراد کو معاف کریں گے جو یو ایس کیپیٹل پر حملے میں شریک تھے۔ کیپیٹل ہل حملے کے باعث 1,572 افراد پر مختلف جرائم میں فرد جرم عائد کی گئی تھی اور انہیں سزائیں سنائی گئی تھیں۔ یہ امریکا کی سب سے بڑی مجرمانہ تحقیقات قرار دی گئی تھیں۔
حملے میں ملوث افراد کو ممنوعہ علاقے میں غیر قانونی داخلے سے لے کر بغاوت کی سازش اور پرتشدد کارروائیوں جیسے سنگین الزامات کے تحت سزائیں دی گئی تھیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین