پتھروں کے کام سے جڑے افراد کو کون سی خطرناک بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں؟

دھول میں سانس لینے سے پھیپھڑوں کی بیماری "سلکوسس" کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

گھر کے فرش، دکانوں یا کچن کی دیواروں کی تزئین و آرائش میں پتھر یعنی ٹائل یا ماربل کا استعمال بہت عام ہے۔ تاہم، ان پتھروں کو تراش کر ان جگہوں پر لگانا ایک مشکل کام ہے، اور یہی وجہ ہے کہ پتھروں کو تراشنے والے افراد مختلف بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں، خاص طور پر پھیپھڑوں کی بیماریاں۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق، پتھروں اور ماربل کو تراشنے والے مزدوروں کو پھیپھڑوں کی بیماریوں کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ شکاگو میں ریڈیولوجیکل سوسائٹی آف نارتھ امریکہ کی جانب سے کی گئی اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ پتھروں کی کٹائی کے دوران پیدا ہونے والی دھول میں سانس لینے سے پھیپھڑوں کی بیماری "سلکوسس” کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

سلکوسس ایک بیماری ہے جو چھوٹے سیلیکا کرسٹل کے سانس میں جانے کی وجہ سے ہوتی ہے، اور وقت کے ساتھ یہ پھیپھڑوں کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے۔ یہ بیماری خاص طور پر تعمیراتی صنعت میں کام کرنے والے مزدوروں میں پائی جاتی ہے۔

اس تحقیق میں 55 انجنیئرڈ اسٹون کاؤنٹر ٹاپ کے مزدوروں کا جائزہ لیا گیا، جن کی تمام عمر اوسطاً 43 سال تھی اور وہ 18 سال تک اس کام میں مشغول رہے۔ ان میں سے 21 مردوں کے گروپ میں سلکوسس کی شدید علامات پائی گئیں۔

تحقیق کے مرکزی محقق لطیف کا کہنا ہے کہ یہ ایک نئی اور بڑھتی ہوئی بیماری ہے اور اس بارے میں آگاہی بڑھانا ضروری ہے تاکہ مریضوں کو بروقت تشخیص اور علاج مل سکے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین