نماز اور حیاء کا احساس بہت دیر بعد ہوا:انوشے اشرف

دل سے نماز کی اہمیت کو سمجھا اور اب وہ بغیر کسی دباؤ کے باقاعدگی سے نماز پڑھنے لگی ہیں

نماز اور حیاء کا احساس بہت دیر بعد ہوا:انوشے اشرف

لاہور:پاکستان کی معروف وی جے، میزبان اور اداکارہ انوشے اشرف نے اپنی زندگی کے اہم تجربات کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ وقت کے ساتھ انہیں نماز اور حیا کی اہمیت کا احساس ہوا۔ انہوں نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے بچپن اور زندگی کے مختلف پہلوؤں پر کھل کر بات کی۔
انوشے نے اپنے بچپن کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ اور خالہ انہیں نماز پڑھنے پر سختی سے زور دیتی تھیں، یہاں تک کہ کھانے کے لیے بھی نماز پڑھنے کی شرط رکھی جاتی تھی، لیکن اس کے باوجود وہ نماز پڑھنے سے کترا جاتی تھیں۔
تاہم، انوشے نے بتایا کہ دنیا بھر میں سفر کرنے اور زندگی کے مختلف تجربات سے گزرتے ہوئے انہوں نے دل سے نماز کی اہمیت کو سمجھا اور اب وہ بغیر کسی دباؤ کے باقاعدگی سے نماز پڑھنے لگی ہیں۔ انوشے نے یہ بھی انکشاف کیا کہ حال ہی میں انہوں نے عمرہ ادا کیا ہے۔
اداکارہ نے اس بات پر زور دیا کہ کسی کو زبردستی نماز پڑھنے یا مخصوص لباس پہننے پر مجبور کرنا غلط ہے، کیونکہ یہ سب انسان تب ہی سمجھتا ہے جب اللہ کی ہدایت نصیب ہو۔ انوشے نے کہا کہ ہمیں دوسروں کے انتخاب کا احترام کرنا چاہیے اور ہر شخص کو اپنی مرضی سے عمل کرنے کی آزادی ہونی چاہیے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین