کن طالب علموں کو مفت بائیکس ملیں گی؟ اہم اعلان ہو گیا

موٹر ویز اور قومی شاہراہوں پر 40 چارجنگ اسٹیشنز کی تعمیر کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

کن طالب علموں کو مفت بائیکس ملیں گی؟ اہم اعلان ہو گیا

اسلام آباد: پاکستان میں نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی طرف راغب کرنے اور ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات کو فروغ دینے کے لیے اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔ فیڈرل بورڈ کے ٹاپ 120 طلبہ کو مفت الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، جو نہ صرف ان کی تعلیمی کارکردگی کا اعتراف ہوگا بلکہ ٹرانسپورٹ کے مسائل کا بھی حل فراہم کرے گا۔ یہ اقدام وزیراعظم کے وژن کے تحت اسلام آباد کو ایک ماڈل شہر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر کی زیر صدارت الیکٹرک وہیکلز پالیسی کے اجلاس میں سی ڈی اے کو تمام پیٹرول پمپس پر چارجنگ اسٹیشنز نصب کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ 39 ہزار الیکٹرک بائیکس اور 1900 الیکٹرک رکشے رعایتی قرضوں پر فراہم کیے جائیں گے، جبکہ موٹر ویز اور قومی شاہراہوں پر 40 چارجنگ اسٹیشنز کی تعمیر کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر صنعت و پیداوار نے اس موقع پر شفافیت کے لیے پورے عمل کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایت کی اور جلد الیکٹرک وہیکلز پالیسی کے اعلان کی یقین دہانی کرائی۔ واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بلاسود قرضے پر 26 ہزار الیکٹرک موٹر بائیکس اور رکشے دینے کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ پنجاب حکومت نے طلبہ، سرکاری ملازمین، خواتین اور خصوصی افراد کے لیے بھی رعایتی قرضوں کے تحت الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین