نئی ٹیکنالوجی کا آغاز،اب سیٹلائٹس مصنوعی سورج گرہن پیدا کریں گی

مقصد خلا میں اعلیٰ خود مختار کنٹرول کا مظاہرہ کرنا ہے

یوروپی اسپیس ایجنسی (ای ایس اے) نے اعلان کیا ہے کہ بھارت سے دو جدید سیٹلائٹس روانہ کی گئی ہیں جو مدار میں ایک دوسرے کے قریب پرواز کرتے ہوئے مصنوعی سورج گرہن پیدا کریں گی۔ یہ سیٹلائٹس ایک بڑے خلائی جہاز کی طرح نظر آئیں گی اور ایک دوسرے کے قریب ملی میٹر کی فاصلے پر کام کریں گی۔

ای ایس اے کے مطابق، یہ منصوبہ 14 رکن ممالک کے مشترکہ تعاون سے مکمل ہو رہا ہے، جس کا مقصد خلا میں اعلیٰ خود مختار کنٹرول کا مظاہرہ کرنا ہے۔

ان سیٹلائٹس کو بھارت کے ستیش دھون خلائی مرکز سے Proba-3 راکٹ پر لانچ کیا گیا تھا، جہاں انہیں چار اسٹیج والے راکٹ میں نصب کیا گیا۔

ای ایس اے کے ٹیکنالوجی ڈائریکٹر، ڈیٹمر پیلز نے کہا کہ Proba-3 سیٹلائٹس کو بنانے میں کئی سال لگے اور یہ جدید ٹیکنالوجی ادارے کے جنرل سپورٹ پروگرام کے تحت تیار کی گئی ہے۔ ان کے مطابق، یہ ایک چیلنجنگ منصوبہ تھا اور سیٹلائٹس کے مدار میں داخل ہونے کے بعد اس کامیابی کا مشاہدہ کرنا ایک بہت ہی دلچسپ تجربہ تھا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین