ٹین بلین ٹری سونامی کا ہدف پورا کیوں نہ ہو سکا،کتنے پودے لگائے جا سکے؟

ملک بھر میں مجموعی طور پر ہدف کے مقابلے میں صرف 67 فیصد پودے لگانے کا انکشاف کیا گیا ہے

ٹین بلین ٹری سونامی کا ہدف پورا کیوں نہ ہو سکا،کتنے پودے لگائے جا سکے؟

اسلام آباد :گرین پاکستان پروگرام (سابقہ ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام) کے تحت ملک بھر میں ایک ارب سے زائد کم پودے لگائے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کے تحت ملک میں 3 ارب 29 کروڑ 60 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، تاہم صرف 2 ارب 21 کروڑ 20 لاکھ پودے لگائے جاسکے، جس کے نتیجے میں ہدف سے 1 ارب 8 کروڑ 40 لاکھ کم پودے لگے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق، ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کے آغاز سے اب تک کسی سال بھی مقررہ ہدف کے مطابق پودے نہیں لگائے جاسکے۔ سب سے کم کارکردگی بلوچستان میں رہی جہاں صرف 22 فیصد ہدف مکمل ہوا، جبکہ سندھ نے سب سے زیادہ 85 فیصد ہدف حاصل کیا۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر ہدف کے مقابلے میں صرف 67 فیصد پودے لگانے کا انکشاف کیا گیا ہے، جس سے گرین پاکستان پروگرام کی پیش رفت پر سوالیہ نشان اٹھتے ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین