پاکستانی اداکارہ نادیہ افگن نے ڈرامہ نویس اور مصنف خلیل الرحمان قمر سے اپنی پہلی ملاقات کے بارے میں بات کی اور کہا کہ ان کی کچھ حرکتوں کی وجہ سے وہ کبھی بھی ان کے ساتھ کام نہیں کریں گی۔
نادیہ افگن نے ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں کہا کہ وہ خلیل الرحمان قمر کو ایک عجیب شخصیت سمجھتی ہیں اور اس لیے ان کے ساتھ کام کرنے کا ارادہ نہیں رکھتیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ تقریباً 25 سال پہلے، 1997 یا 1998 میں ہوا تھا۔ اس وقت وہ نئی تھیں اور ایک دن ثمینہ آپا کے ساتھ اسٹوڈیو گئیں۔ وہاں جب ثمینہ آپا کسی کام سے گئی تو نادیہ نے ایک شخص کو صوفے پر بیٹھا دیکھا جس نے اپنے پاؤں اُٹھا رکھے تھے اور سگریٹ پی رہا تھا۔ نادیہ نے اس شخص کو سلام کیا، جس پر اس نے انہیں سوال کیا، "تم کون ہو؟ کام کرنے آئی ہو؟”
نادیہ نے اس شخص کے بارے میں پھر ثمینہ آپا سے پوچھا، تو انہوں نے بتایا کہ وہ رائٹر ہیں۔ اس پر نادیہ نے سوچا کہ جس شخص کو سلیقہ اور تہذیب کا شعور نہ ہو، وہ کیسے اچھا رائٹر ہوسکتا ہے۔ اس وجہ سے نادیہ نے فیصلہ کیا کہ وہ اس شخص کے ساتھ کبھی کام نہیں کریں گی۔
نادیہ افگن نے مزید کہا کہ خلیل الرحمان قمر ایک معمولی رائٹر ہیں اور ان کے لکھنے کا انداز اتنا لاجواب نہیں ہے