عامر اور عماد کے بعد عرفان نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

محمد عرفان نے اپنے کیریئر میں پاکستان کے لیے 4 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 22 ٹی 20 میچز کھیلے۔

پاکستان کے دراز قد فاسٹ بولر محمد عرفان نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔ عرفان نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر کیا۔

محمد عرفان نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو رہے ہیں اور اس دوران ان کا ساتھ دینے والے ساتھی کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ اس کھیل کو سپورٹ کرتے رہیں گے جس نے انہیں بہت کچھ دیا ہے۔

محمد عرفان نے اپنے کیریئر میں پاکستان کے لیے 4 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 22 ٹی 20 میچز کھیلے۔

یاد رہے کہ محمد عرفان سے پہلے محمد عامر اور عماد وسیم نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا تھا۔ تین دنوں میں یہ تیسرے قومی کھلاڑی ہیں جنہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین