حکومت مدارس کے بورڈز کو اعتماد میں لے کر ترامیم کرے: طاہر اشرفی
لاہور :چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ تمام مدارس کے بورڈز کو اعتماد میں لے کر ترامیم کی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مدارس کو وزارت تعلیم کے ساتھ منسلک کرنے کا معاہدہ ان ہی اکابرین کا فیصلہ تھا، اس لیے مدارس کے تمام ذمہ داران کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے کو قبول کریں۔
انہوں نے واضح کیا کہ وزارت تعلیم سے منسلک نظام کو ختم کرنے کا فیصلہ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف پانچ جبکہ دوسری طرف دس بورڈز موجود ہیں، لیکن لاکھوں طلبہ کا مستقبل خطرے میں ڈالنا مناسب نہیں ہوگا۔
حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ اتحاد تنظیمات کا معاملہ ہے کہ وہ وزارت تعلیم، صنعت یا زراعت کے ساتھ منسلک ہونا چاہتے ہیں، لیکن اس کا حل باہمی مشاورت سے نکالا جانا چاہیے۔