ہندی فلموں کا سب سے بڑا اسٹار، جو ہندی زبان نہیں بول سکتا؟

یہ سپر اسٹار کوئی اور نہیں بلکہ تلگو فلموں کے معروف اداکار الو ارجن ہیں

ہندی فلموں کا سب سے بڑا اسٹار، جو ہندی زبان نہیں بول سکتا؟

فلم پشپا 2: دی رول نے ہندی سینما کی تاریخ میں نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ فلم کے مرکزی کردار کو نبھانے والے اداکار کا ہندی فلم انڈسٹری سے کوئی براہِ راست تعلق نہیں ہے، اور وہ ہندی زبان روانی سے بولنے کے قابل بھی نہیں۔

یہ سپر اسٹار کوئی اور نہیں بلکہ تلگو فلموں کے معروف اداکار الو ارجن ہیں، جنہوں نے اپنی شاندار اداکاری، منفرد اسٹائل اور حقیقت سے جڑی کہانی کے ذریعے پورے بھارت میں مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

فلم کی کہانی ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ محنت، خاندانی اقدار، عزت اور ثقافت کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔

فلم کا وہ جذباتی سین، جس میں الو ارجن کا کردار اپنی بیوی کی بے عزتی کا بدلہ لینے کے لیے کھڑا ہوتا ہے، ناظرین کے دلوں کو ہلا کر رکھ دیتا ہے۔ اس کے علاوہ، فلم میں دکھائی گئی جنوبی بھارت کی مشہور روایت گانگاما جاترا کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا، جو اس علاقے کی ثقافت کو نمایاں کرتا ہے۔

الو ارجن کی اس بڑی کامیابی نے یہ ثابت کر دیا کہ اگر کہانی حقیقی ہو اور اپنی ثقافتی جڑوں سے جڑی ہو، تو وہ زبان اور علاقے کی رکاوٹوں کو توڑ کر ہر دل میں جگہ بنا سکتی ہے۔ یہ کامیابی ہندی سینما کے لیے ایک سبق ہے کہ اچھی کہانی خود اپنی زبان میں بولتی ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین