378 ارب روپے کی ٹیکس چوری ، حکومت نے شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا

378 ارب روپے کی ٹیکس چوری ، حکومت نے شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد :وزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب بدھ (آج) قومی اسمبلی میں ٹیکس قوانین میں ترامیم کا بل 2024 پیش کریں گے جس کا مقصد ممکنہ ٹیکس چوروں کے خلاف سخت کارروائی کرنا ہے۔

ایف بی آر کے تخمینے کے مطابق، اعلیٰ آمدنی والے افراد نے اوسطاً 2.7 ملین روپے کمائے لیکن 378 ارب روپے کا ٹیکس چوری کیا۔
زرعی آمدنی ٹیکس (اے آئی ٹی)، جو کہ آئینی طور پر صوبائی معاملہ ہے، ایک متنازعہ موضوع ہے۔ حکومت آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے خصوصی طور پر سندھ سمیت دیگر صوبوں کو قائل کرنے کے راستے تلاش کر رہی ہے۔

اتحادی جماعت پیپلز پارٹی نے ٹیکس قوانین میں ترامیم کے آرڈیننس 2024 کی مخالفت کی، جس کے بعد حکومت نے بل کی شکل میں ترامیم پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔
ایف بی آر کے ایک سینئر عہدیدار نے واضح کیا کہ ٹیکس کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ البتہ، نفاذ کو موثر بنانے کے اقدامات اس بل کا حصہ ہوں گے۔

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین