سلمان آغا نے مین آف دی میچ کا ایوارڈ صائم ایوب کو دے دیا

پاکستان کا آغاز کافی خراب تھا۔ اوپنر عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے

سلمان آغا نے مین آف دی میچ کا ایوارڈ صائم ایوب کو دے دیا

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سلمان آغا نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں اپنی کارکردگی پر ملنے والا مین آف دی میچ ایوارڈ اوپنر صائم ایوب کو دے دیا۔

پہلا ون ڈے میچ پارل کے میدان میں ہوا، جہاں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے شکست دی۔ اس میچ میں صائم ایوب نے شاندار سینچری بنائی، جبکہ سلمان آغا نے ناقابل شکست 82 رنز کی اننگز کھیلی۔

جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے اور پاکستان کو جیتنے کے لیے 240 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کا آغاز کافی خراب تھا۔ اوپنر عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔ بابراعظم نے 23، کپتان محمد رضوان نے 1 اور کامران غلام نے صرف 4 رنز بنائے۔ اس وقت ٹیم کا اسکور 60 رنز پر 4 وکٹوں کے نقصان پر تھا اور شکست یقینی نظر آ رہی تھی۔

ایسے مشکل وقت میں صائم ایوب اور سلمان آغا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ دونوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 141 رنز جوڑے۔ صائم ایوب نے 109 رنز بنائے، جس میں 10 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ وہ ٹیم کو جیت کے قریب لے گئے لیکن 109 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔

ان کے آؤٹ ہونے کے بعد عرفان خان نیازی اور شاہین آفریدی جلدی آؤٹ ہو گئے۔ میچ ایک بار پھر مشکل صورتحال میں تھا، لیکن سلمان آغا نے آخر تک کریز سنبھالے رکھا۔ انہوں نے 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں 4 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، اور ٹیم کو کامیابی دلائی۔

سلمان آغا کو میچ میں شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا، لیکن انہوں نے یہ ایوارڈ صائم ایوب کو دے دیا اور ان کی بہترین اننگز کو سراہا۔

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین