گمراہ کن تھمب نیل بنانے والوں کے خلاف بغیر بتائے کارروائی ہوگی

یوٹیوب کا کہنا ہے کہ گمراہ کن مواد ناظرین کے لیے ناقابل قبول ہے

گمراہ کن تھمب نیل بنانے والوں کے خلاف بغیر بتائے کارروائی ہوگی

یوٹیوب نے بھارت میں گمراہ کن تھمب نیلز اور جھوٹے عنوانات والی ویڈیوز کے خلاف کارروائی کا اعلان کر دیا ہے، جس کا مقصد ناظرین کو جھوٹے دعوؤں سے بچانا ہے۔ یہ فیصلہ ان ویڈیوز کے خلاف ہے جو ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے گمراہ کن مواد استعمال کرتی ہیں لیکن ویڈیو کے اندر ان دعوؤں کی تصدیق نہیں ہوتی۔

یوٹیوب کا کہنا ہے کہ ان ویڈیوز کے عنوانات اور تھمب نیلز اکثر "بریکنگ نیوز” یا "حال ہی میں پیش آنے والے واقعات” کے دعوے کرتے ہیں، لیکن ویڈیو میں ان موضوعات سے متعلق حقیقی معلومات شامل نہیں ہوتیں۔ یہ عمل ناظرین کو مایوس اور دھوکہ دہی کا شکار بناتا ہے۔

یوٹیوب نے گوگل کے بلاگ پر بتایا کہ نئے قواعد کے تحت ایسی ویڈیوز کو بغیر کسی انتباہ کے پلیٹ فارم سے ہٹا دیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر یہ طریقہ کار ان چینلز کے خلاف نافذ کیا جائے گا جن کے مواد میں فیک نیوز یا کلک بیٹ عناصر شامل ہوں گے۔

یوٹیوب نے وضاحت کی کہ بھارت میں اس پالیسی کو مرحلہ وار لاگو کیا جائے گا، اور آنے والے مہینوں میں اس پر مکمل عمل درآمد متوقع ہے۔

یوٹیوب کا کہنا ہے کہ گمراہ کن مواد ناظرین کے لیے ناقابل قبول ہے اور اس سے پلیٹ فارم پر اعتماد کو نقصان پہنچتا ہے۔ کمپنی کا مقصد ہے کہ ناظرین کو معیاری مواد فراہم کیا جائے اور جھوٹی خبروں کو روکا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین