فلموں کے مقابلے میں ٹک ٹاک میرا انتخاب ہوگا ،جنت مرزا

معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی پوڈ کاسٹ میں دیگر موضوعات پر کھل کر بات چیت

لاہور: معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلموں کے مقابلے میں ٹک ٹاک میرا انتخاب ہو گا۔

جنت مرزا نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی، ٹک ٹاک اور دیگر موضوعات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے اہل خانہ، بشمول خالہ اور ماموں، جاپان میں مقیم ہیں اور اسی وجہ سے وہ اپنا نصف سال وہاں گزارتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے جاپان میں ایک فیشن شو میں شرکت کی اور اب وہاں بھی اپنی موجودگی مضبوط کر رہی ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ وہ جاپان میں بھی اپنی پہچان بنائیں۔

ایک سوال کے جواب میں جنت مرزا نے بتایا کہ انہیں سوشل میڈیا کا ابتدائی طور پر کوئی شوق نہیں تھا، بلکہ وہ اپنے والد کی طرح پولیس افسر بننے کی خواہش مند تھیں۔ تاہم، قسمت نے انہیں سوشل میڈیا اسٹار بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:   ہندی فلموں کا سب سے بڑا اسٹار، جو ہندی زبان نہیں بول سکتا؟

انہوں نے یاد دلایا کہ 2017 میں انہوں نے ٹک ٹاک کا استعمال شروع کیا، جب مختصر دورانیے کی ویڈیوز کا رجحان تھا، اور انہوں نے ایسی کئی کہانیاں 15 سیکنڈز میں بیان کیں۔ اب وہ پرانی ویڈیوز دیکھنا پسند نہیں کرتیں اور انہیں بیکار سمجھتی ہیں۔

جنت مرزا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھےاس بات کا اندازہ اس وقت ہوا کہ میں مشہور ہو چکی ہیں، جب کچھ نوجوان لڑکوں نے میرے ساتھ سیلفی بنوائیں ۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو ان کی چھوٹی بہن علیشبا کے ساتھ تھی، جو فوری طور پر وائرل ہوگئی، اور یہی ان کے سفر کا نقطہ آغاز بن گیا۔

فلموں اور ٹک ٹاک میں سے کسی ایک کے انتخاب کے سوال پر جنت مرزا نے کہا کہ ان کے خیال میں آج کی نسل سینما میں فلمیں دیکھنے کے بجائے اپنے گھروں یا فون پر دیکھنا پسند کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹک ٹاک ایک آسان اور بڑا پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر کے لوگ استعمال کرتے ہیں، اس لیے وہ ٹک ٹاک کو ترجیح دیں گی۔ جنت مرزا کا ماننا ہے کہ ٹک ٹاک ہر کسی کی دسترس میں ہے اور یہی اس کی اہمیت ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین