چیٹ جی پی ٹی کا واٹس ایپ پر استعمال اب ممکن

یہ بوٹ واٹس ایپ کی میسیجنگ چیٹ میں کام کرتا ہے

چیٹ جی پی ٹی کا واٹس ایپ پر استعمال اب ممکن

مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کے حامل چیٹ جی پی ٹی کو اب واٹس ایپ پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، جس سے صارفین کے لیے اس حیرت انگیز ٹول تک رسائی مزید آسان ہو گئی ہے۔

چیٹ جی پی ٹی نے واٹس ایپ پر اپنے چیٹ بوٹ کو متعارف کرانے کے لیے ایک خاص نمبر (1+1800 242 8478) جاری کیا ہے۔ صارفین اس نمبر کو اپنے کانٹیکٹس میں محفوظ کرکے چیٹ جی پی ٹی بوٹ سے بات چیت کر سکتے ہیں۔

واٹس ایپ پر چیٹ جی پی ٹی کا بوٹ وہی کام کرتا ہے جو دیگر پلیٹ فارمز پر دستیاب چیٹ بوٹس کرتے ہیں۔ اس پر صارفین اپنے سوالات کے جوابات اور مختلف معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بوٹ واٹس ایپ کی میسیجنگ چیٹ میں کام کرتا ہے، اور صارفین کو تحریری سوالات کے جواب فراہم کرتا ہے۔ امریکا اور چند دیگر ممالک میں اس بوٹ پر وائس نوٹ اور کالز کے فیچرز بھی دستیاب ہیں، لیکن دیگر ممالک میں ابھی صرف تحریری سوالات کے جواب فراہم کیے جا رہے ہیں۔

چیٹ جی پی ٹی کے اس اقدام سے واٹس ایپ کے صارفین کے لیے مصنوعی ذہانت کے فوائد تک رسائی مزید آسان ہو گئی ہے، اور یہ ٹیکنالوجی کے استعمال میں ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین