وہ حیرت انگیز جانور جو دریافت کے بعد پھر کبھی نہیں دیکھے گئے

زمین کے ناقابل یقین مخلوقات جن کی دوبارہ جھلک نہیں ملی

وہ حیرت انگیز جانور جو دریافت کے بعد پھر کبھی نہیں دیکھے گئے
ہر سال سائنس دان زمین پر ان گنت انواع دریافت کرتے ہیں، لیکن ان میں سے کچھ حیرت انگیز مخلوقات صرف ایک بار نظر آتی ہیں اور پھر ہمیشہ کے لیے غائب ہو جاتی ہیں۔

ایسی انواع کے بارے میں وثوق سے کچھ کہنا مشکل ہے کہ وہ ختم ہو چکی ہیں، گمشدہ ہیں یا پھر انسانی آنکھوں سے چُھپے ہوئے ہیں۔ یہاں ان میں سے چند دلچسپ مثالیں پیش کی جا رہی ہیں:

1) اروناچل پِٹ وائپر
وہ حیرت انگیز جانور جو دریافت کے بعد پھر کبھی نہیں دیکھے گئے

2019 میں ماہرین حیاتیات نے شمال مشرقی بھارت کے علاقے رامدا میں اس منفرد سانپ کو دریافت کیا۔ یہ ایک حیاتیاتی سروے کے دوران نظر آیا لیکن اس کے بعد سے اسے کبھی دوبارہ نہیں دیکھا جا سکا۔

2) پاکٹ شارک
وہ حیرت انگیز جانور جو دریافت کے بعد پھر کبھی نہیں دیکھے گئے

یہ حیران کن چھوٹی مچھلی 5.5 انچ لمبی تھی، جو خلیج کے پانیوں سے پکڑی گئی۔ یہ ایک منفرد نسل تھی اور امریکہ کی واحد پاکٹ شارک کے طور پر جانی جاتی ہے۔ بدقسمتی سے یہ دوبارہ کسی کو نظر نہیں آئی۔

3) ڈیلکورٹ گیکو
وہ حیرت انگیز جانور جو دریافت کے بعد پھر کبھی نہیں دیکھے گئے

یہ دیو ہیکل چھپکلی صرف 19ویں صدی کے ایک میوزیم نمونے سے جانی جاتی ہے۔ یہ بغیر کسی لیبل کے ایک فرانسیسی میوزیم میں رکھی گئی تھی۔ محققین کا ماننا ہے کہ یہ نسل ممکنہ طور پر معدوم ہو چکی ہے کیونکہ اسے آج تک کسی نے نہیں دیکھا۔

4) بُل نیک سی ہارس
وہ حیرت انگیز جانور جو دریافت کے بعد پھر کبھی نہیں دیکھے گئے

سن 1997 میں آسٹریلیا کے شہر ایڈن کے ساحل کے قریب یہ انوکھے سمندری گھوڑے دیکھے گئے، لیکن اس کے بعد سے یہ مکمل طور پر غائب ہیں اور دوبارہ ان کی موجودگی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

5) ریڈ ٹائیگرین

وہ حیرت انگیز جانور جو دریافت کے بعد پھر کبھی نہیں دیکھے گئے
فوٹو/سکرین شاٹ

1989 میں ایک عجائب گھر میں ایک کٹی ہوئی جلد کے ذریعے یہ مخلوق دریافت ہوئی، جسے پہلے عام اوسیلوٹ کی جلد سمجھا جاتا تھا۔ 2023 میں اسے ایک منفرد نسل کے طور پر شناخت کیا گیا اور اس کا نام ریڈ ٹائیگرین رکھا گیا۔ تاہم، یہ واضح نہیں کہ آیا یہ نسل اب بھی زمین پر موجود ہے۔

6) دھبے والا سبز کبوتر

وہ حیرت انگیز جانور جو دریافت کے بعد پھر کبھی نہیں دیکھے گئے
فوٹو/سکرین شاٹ

یہ نایاب پرندہ، جیسا کہ اس کے نام سے ظاہر ہے، دھبے والے سبز پروں کے ساتھ پہچانا جاتا تھا۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ مکمل طور پر معدوم ہو چکا ہے، لیکن اس کی رہائش اور اصل وطن آج بھی ایک معمہ ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین