کرکٹ میں بھارتی اجارہ داری پر برطانوی اخبار کی تنقید

بھارت کی طاقت سے پاکستان چیمپئنز ٹرافی فائنل کی میزبانی سے محروم

برطانوی اخبار "دی ٹیلی گراف” نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے مفادات کا خاص خیال رکھ رہی ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ بھارت اپنی طاقت کا استعمال کرکے پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کی میزبانی سے روک رہا ہے، اور اس کے اقدامات سے کھیل کی غیرجانبداری متاثر ہو رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی فائنل کے وینیو کا اعلان ایونٹ کے قریب جا کر کیا جائے گا، جو کرکٹ کے اصولوں کے خلاف ہے۔ لاہور، جو 1996 کے ورلڈکپ کے فائنل کے بعد دوبارہ میزبانی کے لیے تیار ہو رہا ہے، اب بھی فائنل کی میزبانی کے بارے میں غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے بارے میں بھارت کو سب کچھ معلوم ہے، جبکہ دیگر سات ٹیموں کو یہ بھی علم نہیں کہ وہ ناک آؤٹ میچز کہاں کھیلیں گی۔ پاکستان کو 2021 میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی دی گئی تھی، لیکن بعد میں بی سی سی آئی کے دباؤ پر آئی سی سی نے ہائبرڈ ماڈل نافذ کیا اور پاکستان کو مجبور کیا گیا کہ وہ ایونٹ کو تقسیم شدہ فارمیٹ میں منعقد کرے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 2019 کے ورلڈکپ میں بھارت نے باقی ٹیموں کے مقابلے میں کافی دیر سے اپنا پہلا میچ کھیلا، جبکہ جنوبی افریقا تین میچز کھیل چکا تھا۔ اس کے علاوہ 2021 اور 2022 کے ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت کے میچز کمزور ٹیموں کے ساتھ رکھے گئے تاکہ ان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات بڑھ جائیں۔

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت صرف ایک ملک کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھ کر اپنی تیاری کر سکتا ہے، جبکہ دیگر ٹیموں کو دو مختلف ممالک کی کنڈیشنز کے مطابق اپنے اسکواڈ تیار کرنے پڑیں گے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین