خراٹوں کا سبب بننے والے اس بیماری کے علاج کے لیے پہلی بار ایک دوا کی منظوری دی گئی ہے۔ اگر آپ نیند کے دوران خراٹے لیتے ہیں، تو یہ آپ کی صحت پر سنگین اثرات ڈال سکتے ہیں۔ اس کے پیچھے عام طور پر ایک بیماری "او ایس اے” یعنی "اوبسٹرکٹیو سلیپ ایپنیہ” ہوتی ہے، جس میں نیند کے دوران سانس کا رکنا معمول بن جاتا ہے۔ اس بیماری کی وجہ سے نہ صرف خراٹے آتے ہیں بلکہ کئی دیگر صحت کے مسائل بھی جنم لیتے ہیں۔
اب خراٹوں کا سبب بننے والے اس بیماری کے علاج کے لیے پہلی بار ایک دوا کی منظوری دی گئی ہے۔ امریکہ میں "زیپ باؤنڈ” نامی دوا کی امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کی جانب سے منظوری حاصل ہوئی ہے۔
یہ دوا خاص طور پر او ایس اے کے شکار افراد کے لیے مفید ثابت ہو سکتی ہے، خاص طور پر وہ افراد جو موٹاپے کا شکار ہیں۔ ایک کلینیکل ٹرائل میں یہ بات سامنے آئی کہ زیپ باؤنڈ کا استعمال کرنے سے او ایس اے سے متاثرہ افراد کی سانس رکنے کی شرح میں 63 فیصد تک کمی آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسما عباس کے بیٹے کی شادی کی ویڈیوز وائرل
یہ ٹرائل دو مرحلوں میں ہوا تھا۔ پہلے مرحلے میں مریضوں کو صرف زیپ باؤنڈ دی گئی تھی، اور ان کے نتائج کا موازنہ ایک گروپ سے کیا گیا جس کو "پلیسبو” دیا گیا تھا۔ دوسرے مرحلے میں، زیپ باؤنڈ کے ساتھ مریضوں کو پازیٹیو ایئر ویز پریشر (پی اے پی) ڈیوائس بھی دی گئی، جو او ایس اے کے علاج کے لیے عام طور پر استعمال کی جاتی ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ او ایس اے کا علاج کرنے والی پہلی دوا ہے، جس سے نہ صرف وزن میں کمی آتی ہے بلکہ اس بیماری کو قابو پانے میں بھی مدد ملتی ہے۔ اس دوا پر کیے گئے مزید تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اس کے استعمال سے دل کی بیماریوں اور گردوں کی خرابی کے خطرات میں کمی آتی ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ او ایس اے ایک ایسی بیماری ہے جو اکثر تشخیص نہیں ہو پاتی، حالانکہ یہ دل کے امراض اور موٹاپے سے جڑے مسائل کو بڑھا سکتی ہے۔ دونوں بیماریوں کا علاج صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہو گا۔