بلاول بھٹو اور ’’عینک والا جن‘‘ کا دلچسپ تعلق، اداکار نے انکشاف کر دیا

ان کی گفتگو ایک پوڈ کاسٹ میں شیئر کی گئی ہے جو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے

بلاول بھٹو اور عینک والا جن کے درمیان ایک دلچسپ تعلق پر ہامون جادوگر کے کردار کے اداکار حسیب پاشا نے ایک بار پھر اپنی باتوں سے سب کو حیران کر دیا ہے۔ ان کی گفتگو ایک پوڈ کاسٹ میں شیئر کی گئی ہے جو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

نوے کی دہائی کا بچپن کا مقبول ڈرامہ، عینک والا جن، صرف عام لوگوں میں ہی نہیں، بلکہ اس وقت کی وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے بچوں، بلاول اور بختاور کے دلوں میں بھی خاص جگہ رکھتا تھا۔

حسیب پاشا نے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ایک حیرت انگیز راز کا انکشاف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بلاول بھٹو ہر بار عینک والا جن کی نئی قسط، جو ٹی وی پر نشر ہونے سے دو دن قبل تیار کی جاتی تھی، دیکھ لیتے تھے۔ وہ بلاول ہاؤس جاتے تھے جہاں بلاول اور بختاور پہلے سے ہی اس قسط کو دیکھنے کا موقع فراہم کرتے تھے، تاکہ وہ اسکول میں اپنے دوستوں کو اگلے دن کے ڈرامے کے بارے میں بتا سکیں۔ اور اس کے ایک دن بعد یہ ڈرامہ عمومی طور پر نشر ہوتا تھا۔

اس پوڈ کاسٹ میں حسیب پاشا کی باتوں کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر خاص طور پر مقبول ہورہا ہے، جس پر لوگ مختلف دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین