ایسا منفرد روبوٹ جو آپ نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا

اچھی بات یہ ہے کہ اس کی قیمت زیادہ نہیں، صرف 70 ڈالرز رکھی گئی ہے

آج کل روبوٹس کی تیاری پر بہت کام ہو رہا ہے، لیکن آپ نے کبھی بھی "میرومی” نامی اس انوکھے روبوٹ کو نہیں دیکھا ہوگا۔

جاپانی کمپنی Yukai Engineering نے یہ منفرد روبوٹ تیار کیا ہے جو کسی شرمیلے بچے کی طرح برتاؤ کرتا ہے۔ یہ اپنے سنسرز کا استعمال کرتے ہوئے اپنے اردگرد موجود افراد اور اشیاء کو پہچانتا ہے اور شرما کر اپنا منہ پھیر لیتا ہے۔

rebot

یہ روبوٹ چلنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، بس اپنے سر کو تھوڑا سا ایسے گھما سکتا ہے

اگر کوئی شخص اسے چھوئے یا اس کے قریب جائے تو یہ اپنا سر گھما لیتا ہے۔ یعنی یہ ایک بہت شرمیلا روبوٹ ہے جو اپنے قریب کسی کو محسوس کرکے اپنا منہ چھپا لیتا ہے۔

یہ روبوٹ لاس ویگاس میں جاری کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) میں پیش کیا گیا۔ کمپنی کے مطابق، یہ 2025 کے وسط میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگا اور یہ گلابی اور گرے رنگوں میں آئے گا۔

اچھی بات یہ ہے کہ اس کی قیمت زیادہ نہیں، صرف 70 ڈالرز رکھی گئی ہے۔

یہ روبوٹ چلنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، بس اپنے سر کو تھوڑا سا گھما سکتا ہے، لیکن آپ کو اسے حرکت میں دیکھنے کے لیے اسے کسی بیگ یا پرس سے منسلک کرنا ہوگا۔ جب آپ بیگ یا پرس کے قریب پہنچتے ہیں تو یہ اپنا سر دوسری جانب گھما لیتا ہے۔

اگر آپ اسے چھوتے ہیں تو یہ اپنے سر کو ایسے حرکت دیتا ہے جیسے انکار میں سر ہلا رہا ہو۔ اگر کوئی شخص کچھ دیر تک اس سے دور رہے تو یہ پھر اپنا سر اردگرد گھمانے لگتا ہے

متعلقہ خبریں

مقبول ترین