کویت سٹی:کویتی سول سروس کمیشن نے اسراء والمعراج کے موقع پر تین دن کی عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ یہ تعطیلات جمعرات، 30 جنوری سے شروع ہو کر ہفتہ، یکم فروری تک جاری رہیں گی۔
شبِ معراج اسلام میں ایک اہم واقعہ ہے جسے حضور نبی اکرم ﷺ کے معجزاتی سفر اور معراج کی یادگار کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اگرچہ اسراء والمعراج پیر، 27 جنوری کو آتا ہے، کویتی حکومت نے رہائشیوں کو طویل ویک اینڈ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے تعطیل کو جمعرات کے دن منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تعطیلات کے دوران تمام سرکاری دفاتر اور عوامی ادارے بند رہیں گے۔ کام کا باقاعدہ آغاز اتوار، 2 فروری سے ہوگا۔ ضروری خدمات فراہم کرنے والے ادارے اپنی مخصوص ضروریات کے تحت تعطیلات کے شیڈول کا تعین کریں گے تاکہ ان کی خدمات متاثر نہ ہوں۔
شب معراج پر 3 روزہ چھٹیوں کا اعلان
تعطیلات کے دوران تمام سرکاری دفاتر اور عوامی ادارے بند رہیں گے