کیلیفورنیا :امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک نئی آگ بھڑک اٹھی ہے۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق لاس اینجلس سے 109 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ونچورا کاؤنٹی کی جھاڑیوں میں لگنے والی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔
چند گھنٹوں میں ہی آگ نے پانچ ایکڑ رقبہ اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں اور ان کی مدد کے لیے ہیلی کاپٹرز بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔
کاؤنٹی حکام کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ کے پھیلنے کی رفتار بڑھ گئی ہے۔
ونچورا کاؤنٹی لاس اینجلس سے 109 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے
کیلیفورنیا میں ایک نئی بھڑکنے والی آگ تیزی سے پھیلنے لگی
چند گھنٹوں میں ہی آگ نے پانچ ایکڑ رقبہ اپنی لپیٹ میں لے لیا