پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا امکان

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے قیمتوں میں تبدیلی کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی

اسلام آباد: عوام کے لیے ایک اور مالی دباؤ کا امکان ہے، کیونکہ کل سے ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 3 روپے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔ اس حوالے سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے قیمتوں میں تبدیلی کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ اور وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعد قیمتوں میں ردوبدل کیا جائے گا۔ یہ نئی قیمتیں رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوں گی۔
عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں، جس کا بوجھ عوام پر پڑے گا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین