لاہور :منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تنظیمی دورہ پر یورپ پہنچ گئے۔ وہ 16جنوری کو ناروے، 19 جنوری کو سویڈن، 22 جنوری کو اٹلی، 30جنوری کو آسٹریا، یکم فروری کو سپین، 2 فروری کو پرتگال، 6 فروری کو جرمنی، 10 فروری کو سویڈن، 13 فروری کو ڈنمارک میں سیرت النبیؐ کانفرنسز سے خطاب اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے اسلامک سنٹرز میں تنظیمی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔
چیئرمین سپریم کونسل اس دورہ کے دوران مختلف ملکوں میں آباد پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کریں گے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری علمائے کرام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپین کونسل بلال اوپل نے کہا ہے کہ چیئرمین سپریم کونسل کے تنظیمی دورہ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ اُن کے اس دورہ سے بین المسالک ہم آہنگی، اتحاد اُمت کی فضا بہتر ہو گی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ میں اسلام کے علم و امن اور اتحاد و یگانگت کی تعلیمات کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الحمداللہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور منہاج القرآن کی قیادت بیرون ملک اتحاد و یکجہتی کیلئے کام کررہی ہے جس کے دوررس نتائج حاصل ہورہے ہیں۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ایک ماہ کے تنظیمی دورہ پر یورپ پہنچ گئے
چیئرمین سپریم کونسل اس دورہ کے دوران مختلف ملکوں میں آباد پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کریں گے