پشاور: ڈی آئی خان سے پارا چنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر دوبارہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے باعث قافلہ واپس لوٹ گیا۔
لوئر کرم کے علاقے بگن میں نامعلوم افراد نے پارا چنار جانے والے 35 گاڑیوں پر مشتمل قافلے پر فائرنگ کی۔ یہ قافلہ پارا چنار کی طرف رواں دواں تھا تاہم فائرنگ کے نتیجے میں قافلے کو رکنا پڑا اور تمام گاڑیاں واپس روانہ ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق کرم کی طرف جانے والا یہ تیسرا قافلہ تھا۔ اس سے پہلے دو قافلے بخیروخوبی اپنی منزل تک پہنچ گئے تھے، مگر اس مرتبہ قافلے پر حملہ ہوا ہے۔
پارا چنار جانے والے 35 گاڑیوں کے قافلے پر دوبارہ فائرنگ
قافلہ پارا چنار کی طرف رواں دواں تھا تاہم فائرنگ کے نتیجے میں قافلے کو رکنا پڑا اور تمام گاڑیاں واپس روانہ ہو گئیں