سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، دو دنوں میں سونا ہزاروں روپے مہنگا ہو گیا۔
آج سونے کی قیمت میں مزید 1400 روپے فی تولہ اضافہ ہوا، جس کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 82 ہزار 200 روپے تک پہنچ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1200 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 41 ہزار 941 روپے ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کے نرخوں میں 2900 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا تھا۔ اس طرح محض دو دنوں میں سونا 4300 روپے فی تولہ مہنگا ہو چکا ہے۔
فی تولہ سونا 3 لاکھ تک پہنچنے کے قریب
دو دن سے سونا مہنگا ہونے کے بعد 2 لاکھ 82 ہزار 200 روپے فی تولہ تک پہنچ گیا