ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی ناقص بیٹنگ، ٹیم 230 پر ڈھیر

خراب موسم کی وجہ سے ٹاس تاخیر سے ہوا، جو دوپہر 1 بجے کرایا گیا

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 230 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ کے دوسرے دن پاکستان نے 4 وکٹوں پر 143 رنز سے کھیل کا آغاز کیا۔ محمد رضوان اور سعود شکیل نے 141 رنز کی شاندار شراکت داری کی، مگر سعود 84 اور رضوان 71 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔
باقی کھلاڑیوں میں سلمان آغا 2، نعمان علی صفر، ساجد خان 18 اور خرم شہزاد 7 رنز بنا سکے۔
ویسٹ انڈیز کے بولرز میں جومل واریکن اور جیڈن سیلز نے 3، 3 وکٹیں لیں، جبکہ کیون سنکلیئر نے 2 اور گڈاکیش موتی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹوں پر 143 رنز بنائے تھے۔ محمد ہریرہ 6، کپتان شان مسعود 11، کامران غلام 5 اور بابراعظم 8 رنز پر آؤٹ ہو گئے تھے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز نے 3 اور گڈاکیش موتی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

خراب موسم کی وجہ سے ٹاس تاخیر سے ہوا، جو دوپہر 1 بجے کرایا گیا، اور میچ ڈیڑھ بجے شروع ہوا۔
پاکستانی کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بڑی اننگز کھیل کر حریف کو دباؤ میں ڈالنے کی کوشش کریں گے۔
ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ براتھویٹ نے بھی پہلے بیٹنگ کو ترجیح دینے کی بات کی، لیکن انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے میزبان ٹیم کو جلد آؤٹ کریں۔

قومی ٹیم کی قیادت شان مسعود کر رہے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی، خرم شہزاد، ابرار احمد اور ڈیبیو کرنے والے محمد ہریرہ شامل ہی

متعلقہ خبریں

مقبول ترین