وفاقی تعلیمی ادارے سولر سسٹم پر منتقل

100 اسکولز کی سولرائزیشن مکمل کرلی گئی

وفاقی سرکاری تعلیمی ادارے اب سولر سسٹم پر منتقل ہو چکے ہیں

وفاقی نظامت تعلیمات نے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے تعاون سے 100 اسکولوں میں سولرائزیشن کا عمل کامیابی سے مکمل کیا ہے۔ ان تعلیمی اداروں میں سولر سسٹم کے ساتھ ساتھ بجلی کے بیک اپ کے لیے بیٹریز بھی نصب کی گئی ہیں۔

وفاقی سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی نے اس منصوبے کو قابل ذکر کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پراجیکٹ پائیدار ترقی اور اختراعی حل کے لیے ہماری محنت اور عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سولر پینلز کی تنصیب تعلیمی اداروں کو قابل بھروسہ اور ماحول دوست توانائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کاربن فوٹ پرنٹ میں بھی نمایاں کمی لائے گی۔

محی الدین وانی نے مزید بتایا کہ رواں مالی سال میں یہ منصوبہ مکمل کیا گیا ہے، اور آئندہ مالی سال میں دیگر تعلیمی اداروں کو بھی مرحلہ وار سولر سسٹم پر منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین