امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) نے کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات میں ریڈ ڈائی نمبر 3 کے استعمال پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا۔
بدھ کو جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ رنگ مختلف کینڈیز، کیکس اور دیگر خوراکی اشیاء کو سرخ کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے، لیکن تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ یہ نر چوہوں میں کینسر پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے۔
امریکا میں غذائی اشیاء تیار کرنے والی کمپنیوں کو 15 جنوری 2027 تک اس رنگ کا استعمال ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ دواساز کمپنیاں 18 جنوری 2028 تک اپنے مصنوعات کو ریڈ ڈائی نمبر 3 کے بغیر تیار کرنے کی پابند ہوں گی۔
خوراک میں اس رنگ کے استعمال پر یہ پابندی 35 سال قبل کاسمیٹکس اور جلدی ادویات میں اس کے استعمال پر لگائی گئی پابندی کے بعد سامنے آئی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا نے 2023 میں ریڈ ڈائی نمبر 3 پر پہلے ہی پابندی عائد کر دی تھی، جبکہ یورپی یونین، برطانیہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے اس کیمیکل کے استعمال کو محدود کر رکھا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ریڈ ڈائی نمبر 3 درج ذیل اشیاء میں استعمال ہوتا ہے:
- Various fruit cocktails
- Candy corn
- Protein shakes
- Ice pops
- Sausages
- Lollipops
- Puddings
- Vegetarian meat products
- Bacon bits
- Strawberry-flavored milk
- Jellybeans
- Assorted candies
- Colored beverages
- Strawberry ice cream bars