لاہور فضائی آلودگی کے باعث پہلے نمبر پر، کراچی بھی آلودہ ترین شہروں میں شامل

کراچی کے آلودہ ترین علاقوں میں گلشن اقبال پہلے نمبر پر، کورنگی دوسرے اور شاہرہ فیصل تیسرے نمبر پر آتے ہیں

لاہور دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے جبکہ کراچی بھی فضائی آلودگی کی وجہ سے مضر ہوا ہے۔ لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کی مجموعی شرح 657 تک پہنچ گئی ہے، جس سے شہر کی فضا میں آلودگی کی شدت بڑھ گئی ہے۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی بلند شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔ فدا حسین میں ایئر کوالٹی انڈیکس 1282، سید مراتب علی روڈ پر 1234، سی ای آر پی آفس میں 975 اور عسکری ٹین میں 780 تک پہنچا ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو فضا کی خرابی کے باعث احتیاط کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کراچی میں بھی فضائی معیار مضر رہا ہے، اور اس شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں 9ویں نمبر پر جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر ہے۔ کراچی میں ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 183 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

کراچی کے آلودہ ترین علاقوں میں گلشن اقبال پہلے نمبر پر، کورنگی دوسرے اور شاہرہ فیصل تیسرے نمبر پر آتے ہیں۔

یہ آلودگی شہریوں کی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، اور ماہرین نے لوگوں سے باہر نکلتے وقت احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین